چلتی ٹرین میں  خاتون سے زیادتی کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

12:35 PM, 31 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: چلتی ٹرین میں  خاتون سے زیادتی کیس کی تحقیقات میں  پیشرفت ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ریلوے تھانے کے شعبہ تفتیش کے انچارج انسپکٹر حبیب اللہ خٹک کی قیادت میں پولیس ٹیم ملتان روانہ ہو گئی جہاں سے گرفتار ملزمان کوعدالت  سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کرے گی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان عاقب،زاہد اور زوہیب کو گرفتار کرکے ملتان کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملتان کی مقامی عدالت سے راہ داری ریمانڈ حاصل کر کے ملزمان کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 27 مئی کو بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے کےتین افرادنےکراچی کی رہنے والی مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی جس کا مقدمہ  کراچی ریلوے اسٹیشن  میں درج ہے،  ملزمان کو گزشتہ روز  پولیس نے سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کیا تھا ۔

مزیدخبریں