بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

 بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

لاہور:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔


پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 28 ہزار میگاواٹ سے  تجاوز کر گئی،طلب کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار میگاواٹ  ہے۔


ڈیموں کے ذریعے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 635 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور صرف ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا  کر رہے ہیں جبکہ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677  میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ڈیزل، گیس اور کوئلے کی قلت کے باعث کئی بجلی گھر بند پڑے ہیں۔


ملک کے تمام بڑے شہروں میں 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ چھوٹے شہروں اور مضافات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے ہے، لاہور میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

مصنف کے بارے میں