لاہور: اٹلس ہنڈا کمپنی نے مسلسل چوتھے ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کمپنی کے تمام ماڈل کی موٹر سائیکلوں پر ہو گا، کمپنی نے قیمتوں میں 3ہزار 600 سے 9 ہزار تک اضافہ کیاہے۔
سی ڈی 70کی قیمت میں 3600روپے،سی ڈی ڈریم میں 4ہزارروپے اور پرائڈر میں 5ہزار روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70کی قیمت جو اس وقت ایک لاکھ2ہزار900روپے ہے یکم جون سے ایک لاکھ 6ہزار500روپے ہوجائے گی۔اسی طرح سی ڈی 70ڈریم کی قیمت بھی ایک لاکھ 13ہزار روپے 500روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی قیمت اس سے پہلے ایک لاکھ9ہزار500روپے تھی۔
نئی قیمتوں کے مطابق پرائڈر کی قیمت بھی ایک لاکھ 39ہزار900روپے سے بڑھ کرایک لاکھ44ہزار 900روپے ہوجائے گی۔سی جی 125کی قیمت بھی5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 68ہزار500روپے ہوجائے گی، سی جی 125ایس کی قیمت بھی 5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 98ہزار500روپے اور سی بی 125ایف کی قیمت 2لاکھ 53ہزار900روپے ہوجائے گی۔جبکہ سی بی150ایف کی قیمت 3لاکھ 8ہزار900روپے اور سی بی 150ایف سلور9ہزار روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3لاکھ 12ہزار 900روپے تک پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے رواں سال کے آغاز سے ہی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کے تحت یکم جون کو ہونے والی قیمتوں کا اضافہ چوتھا اضافہ ہوگا۔