مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

09:08 AM, 31 May, 2022

نیوویب ڈیسک

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  نے  مزید دو کشمیری نوجوانوں کو  شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے راجپورہ گاؤں میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید دو نوجوانوں کو  شہید کر دیا۔ضلع پلوامہ میں دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے گڈی پورہ میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔

مزیدخبریں