لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ موجود ہونے کا اعتراف کرلیا۔
نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ہمارے لوگوں کے پاس بھی اسلحہ تھااور مجھے سو فیصد یقین تھا کہ ڈی چوک میں گولی چلنی ہے،ہمارے لوگ بھی تیار ہو گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خود دیکھا کئی لڑکوں نے پسٹل رکھے ہوئے تھے تو مجھے خوف ہو گیا کہ اب اگلا سٹیپ یہ ہے کہ یہاں انتشار ہو گا ، ملک انتشار کی طرف جارہا ہے،لوگوں میں پولیس اور حکومت کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے اعتراف سے احتجاج پرامن ہونے اور غیرمسلح ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا جبکہ مارچ میں شامل کارکنوں کے پاس اسلحہ ہونے کا وزیرداخلہ کا دعویٰ درست نکلا۔