اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں ، لوگوں کو سمجھنا چاہیے ،شاہ محمود قریشی 

11:13 PM, 31 May, 2021

 اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں ، لوگوں کو سمجھنا چاہیے ہمارا ملک ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں آ چکا ہے، اب ہم بحران کی جانب بڑھ رہے ہیں ،ہمیں ایسے اقدامات لینے ہیں جن سے ہم آلودگی سے اس ملک کو محفوط کر سکیں،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمیں اپنے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،ہمیں کرپشن کی آلودگی کو بھی ختم کرنا ہو گی۔

 شاہ محمود قریشی نے ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں اہمیت کی حامل ہیں ، پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر پہلے دس ممالک میں ہوتا ہے ،قدرتی ماحول کی اضافی ذمہ داری نبھانے کیلئے پاکستان کوشاں ہیں ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمیں اپنے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

 شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم وافر پانی کے حامل ملک سے پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے ممالک میں شامل ہو رہے ہیں ،مجھے خوشی ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے قوم کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے مسلسل آگاہ کرتے آ رہے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ صدر بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا ادراک کرتے ہوئے اس حوالے سے ماحولیاتی سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

 انہوں نے کہاکہ ملک امین اسلم صاحب نے اس سمٹ کے وزاراتی سطح کے اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی ،وزیر اعظم عمران خان نے 2013 سے 2018 تک خیبرپختون خواہ میں بلین ٹری منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ آج وہ منصوبہ 10 بلین سونامی ٹری پلانٹیشن کی شکل میں قومی سطح پر کامیابی سے جاری ہے ،آج ہمارے ماحول دوست اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کے ماحول دوست منصوبوں کو سراہا ،سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کو سرسبز بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ،ہم سب کو ماحول سے آلودگی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی ،ہمیں کرپشن کی آلودگی کو بھی ختم کرنا ہو گی ۔میں اس تقریب کے منتظمین بالخصوص  سٹرٹیجک کمیونیکیشن ڈویڑن کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔

بشکریہ(نئی بات)

مزیدخبریں