اوکاڑہ میں بارش اور دیگر حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے

10:57 PM, 31 May, 2021

اوکاڑہ، پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں آندھی اور بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین اور 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے ۔ 

ریسکیو ذرائع کےمطابق کچہری بازار اوکاڑہ میں درخت گرنے سے 40 سالہ سہیل اور حویلی لکھا میں دیوارگرنےسے 50 سالہ احمدعلی جاں بحق ہوگیا۔

اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ محلہ طارق آباد میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ادھر شیخوپورہ ، پاکپتن ،قصور ، ننکانہ صاحب اور چونیاں میں بھی بارش ہوئی،  آندھی اور بارش سے لیسکو  ریجن کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔

مزیدخبریں