میڈیا کارکن تنخواہیں نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرسکیں گے ، فواد چوہدری

09:29 PM, 31 May, 2021

اسلام آباد ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نئے قانون سےمیڈیا ورکرزتنخواہیں نہ ملنے پر اداروں کیخلاف عدالت سےرجوع کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کے نئے قانون سے صرف فائدہ میڈیا ورکرز کو ہے ، میڈیا ورکرزتنخواہیں نہ ملنے پر اداروں کیخلاف عدالت سےرجوع کر سکیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ نے اس ترمیم کی پہلے بھی مخالفت کی اور اب بھی کریں گے کیونکہ ان کے مفادات ورکرز سے نہیں سیٹھ کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔

مزیدخبریں