پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی رکوا دی

پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی رکوا دی
سورس: file photo

لاہور،صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی رکوادی۔

ترجمان پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے حویلی نصیر خاں میں مشتاق نامی شخص نے 10 روز قبل بھاری رقم کے عوض اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ اظہر سے کردیا تھا.

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 13 سالہ لڑکی کی رخصتی کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ  گئی۔

پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی رکواکر نکاح خواں، لڑکی کے والد اور 2 خواتین سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ، خالہ اور دو کزن کو گرفتار کرلیا گیا تاہم دلہا اور لڑکی کے والد سمیت دیگر ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔