وزیراعظم کو کی گئی کال رنگ لے آئی ، بیوہ خاتون کو پانچ لاکھ واپس مل گئے

07:30 PM, 31 May, 2021

لاہور،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ کو انصاف فراہم کر دیا۔

  بیوہ خاتون عائشہ نے گذشتہ روز آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ پروگرام میں کال کی تھی اور گھر پر قبضے کی شکایت کی تھی۔ لاہور پولیس نے ڈیفنس میں بیوہ خاتون کے گھر پہلے ہی واگزار کروا دیا تھا تاہم کرایہ دار عمران اصغر بقیہ واجبات ادانہیں کررہا تھا۔

وزیراعظم سے ٹیلی فون پر کی جانے والی کال کے بعد سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے ایکشن لیتے ہوئے عائشہ کے معاملے کی چھان بین کی اور معاملہ نمٹا دیا ۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے بقایا  چار لاکھ 72 ہزار روپے  واپس دلوا دیئے۔ عائشہ بی بی نے کہا کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔ 
 


 

مزیدخبریں