بیجنگ: چین نے شرح پیدائش میں کمی کے باعث اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے جوڑوں کو 3 بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جنگ پنگ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شادی شدہ جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی۔ چین نے 2016 ءمیں ایک بچے کی دہائیوں پرانی پالیسی ختم کرتے ہوئے جوڑوں کو 2 بچوں کی اجازت دیدی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں چین میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے مطابق چین میں شرح آبادی 1950ءکی دہائی کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ ہے جس کے باعث پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔