ہمارے ساتھ سیاست نہیں ، انصاف کیا جائے: جہانگیر ترین

09:43 AM, 31 May, 2021

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، جو اب تک ہمیں مل جانا چاہیئے تھا۔ ہمارے ساتھ سیاست نہیں، انصاف کیا جائے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عبوری ضمانت کیلئے آج عدالت پیش ہوئے، ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوستوں نے وزیراعظم سے بات کی تھی ، علی ظفر نے بڑی محنت سے رپورٹ مکمل کی، امید تھی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کا قطعی طور پر کوئی علم نہیں کہ اس رپورٹ میں کیا ہے؟ تاہم اتنی اطلاعات ہیں کہ اس میں میرے بارے میں مثبت لکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی جس کے لیے جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے ۔ گروپ کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ عدالت پہنچے ۔

مزیدخبریں