متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا  

The United Arab Emirates announced a reduction in the prices of petroleum products
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پوری مملکت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرول کی یہ قیمتیں آئندہ ماہ جون کیلئے نافذ ہونگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ پورے یو اے ای میں اس سے قبل سپر 98 ایک لیٹر کی قیمت دو اعشاریہ تیس درہم تھی جو اب جون میں دو اعشاریہ اٹھتیس میں فروخت ہوگا۔

اس کے علاوہ خصوصی پیٹرول 95 کی قیمت جو رواں ماہ دو اعشاریہ اٹھارہ درہم تھی، اب دو اعشاریہ ستائیس درہم فروخت ہوگا۔

اماراتی حکام نے اے پلس 91 کی قیمت 2.19 درہم کر دی ہے جو پہلے 2.11 درہم میں فروخت ہو رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 13 فلس کے اضافے سے 2.30 درہم میں مہیا ہوگا، اس کی پہلے قیمت 2.17 درہم تھی۔

نئے نرخوں کا اطلاق یکم جون 2021ء سے پورے متحہ عرب امارات میں ہوگا۔ حکام نے سب سے زیادہ اضافہ ڈیزل کے نرخ میں کرتے ہوئے اس کی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کیا ہے۔