اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ اب سے سب کے لئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
ٹوئٹر پرایک بیان میں معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ عوامی رش کی جگہوں پر مساجد، بازار شاپنگ مالز میں ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریل گاڑی اور ہوائی سفر میں بھی ماسک لازمی ہوگا۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ہم نے گائیڈلائنز کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے۔