امریکہ اور اتحادی ممالک میں عراق ، شام میں خون کی بڑی ہولی کھیلنے کا اعتراف

11:40 PM, 31 May, 2019

نیویارک : امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق اور شام میں پانچ برسوں کے دوران خون کی بڑی ہولی کھیلنے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق اور شام میں بڑی تعداد میں معصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

برطانیہ میں قائم ایک مانیٹرنگ گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے عراق اور شام میں پانچ برسوں کے دوران 1300 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

جبکہ مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بڑی تھوڑی تعداد بتائی گئی ہے ، امریہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں تیرہ ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں