ٹاس شکست کی وجہ نہیں ، بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی: سرفراز احمد

09:53 PM, 31 May, 2019

ناٹنگھم : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہمارا برا دن ہے جس کو بھلا کر آئندہ میچوں میں کامیابی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہمارا برا دن تھا۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پہلے دس اوورز میں ہم نے زیادہ وکٹیں گنوائیں جس کا ٹیم کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹاس ہارنے کو میچ میں شکست کا جواز ہر گز نہیں بنایا جا سکتا ہے ، ہماری بیٹنگ لائن آج اچھا پرفارم نہیں کر سکی ہے ۔

اگلے میچ سے قبل ہم اپنی خامیوں کو غور کریں گے تاکہ ان کو سدھار کر آئندہ میچ میں بہترین کھیل پیش کر سکیں ۔

مزیدخبریں