اسلام آباد :چیئرمین ایف بی آ ر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ ٹیکس سسٹم ملکی معیشت کےلئے سنگین خطرہ ہے , صرف ایک فیصد لوگ پوری ریاست کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، چیئرمین ایف بی آ ر شبر زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ ٹیکس سسٹم معیشت کےلئے خطرہ ہے، ایک فیصد لوگ پوری ریاست کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ، بزنس مینز کی بڑی تعداد ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہونا چاہتی ۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کاروباری حضرات کی بڑی ٹیکس دینے سے اجتناب کر رہی ہے ، 22 کروڑ عوام میں سے 20 لاکھ لوگ سے بھی کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ بجلی کے کمرشل کنکشن رکھنے والے 31 لاکھ تاجروں میں سے 90 فیصد ٹیکس سے باہر ہیں۔