تجارتی مذاکرات پر پیش رفت کا انحصار امریکی رویہ پر ہے، چین

03:08 PM, 31 May, 2019


بیجنگ :چین نے کہا ہے تجارتی مذاکرات پر پیش رفت کا انحصار امریکی رویہ پر ہے بات چیت اور مشاورت برابری اور باہمی احترام کی بنیادوں پر ہی جاری رہتی ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاﺅ فینگ نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی کشیدگی کو ہوا دینے اور اسے دوسرے شعبوں تک پھیلانے کے امریکا کے غلط طرزعمل سے بات چیت کا ماحول خراب ہوا ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین کا ہمیشہ یہ موءقف رہا ہے کہ تعاون ہی چین اور امریکا کے لئے بہترین راستہ ہے اور تعاون کے لئے اصولوں پر عمل کرنا ہوتا ہے ترجمان نے کہا کہ چین کسی ایسے معاہدہ کو قبول نہیں کرے گا جس سے ہماری قومی خود مختاری اور وقار کو نقصان پہنچتا ہو۔

مزیدخبریں