حکومت کا عیدالفطر کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

12:26 PM, 31 May, 2019

اسلام آباد: عید کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز عید کے موقع پر بھی کام کریں گے۔

ایس او پی کے مطابق بجلی کی فراہمی میں تعطل سے متعلق شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ متعلقہ سٹاف اپنے سازوسامان سمیت سب ڈویژنز میں موجود رہے گا۔

مزیدخبریں