اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کیخلاف صدارتی ریفرنسز کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اپوزیشن لیڈر کے پارلیمنٹ ہاؤس کے چیمبر میں ہوا۔ شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق نے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ ایاز صادق، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، مشاہد اللہ خان، رانا ثنااللہ اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ریفرنسز عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ کسی کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریفرنسز کے خلاف ن لیگ نے اصولی موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کا ہر آپشن استعمال کریں گے۔