پشاور: آئندہ عام انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 386 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ حساس اور حساس ترین قرار دیئے جانے والے پولنگ سٹیشن پشاور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ ڈویژن کے بعض اضلاع میں دہشتگردی کے حوالے سے جبکہ لڑائی جھگڑوں، ہوائی فائرنگ کے حوالے سے پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی کے پولنگ سٹیشنوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 386 جن پولنگ سٹیشنوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیا گیا ہے ان پولنگ سٹیشنوں پر پولیس، ایف سی کی نفری کی تعیناتی کی سفارشات بھی کی گئی ہے ملک بھر میں 86 ہزار 436 پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب دیدیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور کے 8 سو پولنگ سٹیشنز کو حساس اور حساس ترین قرار دیئے ہیں یہ پولنگ سٹیشنز متنی، ایف آر پشاور، بڈھ بیر، پشتخرہ، رنگ روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔ اندرون شہر یکہ توت کے بعض پولنگ سٹیشنوں کو حساس اور حساس ترین قرار دیا گیا ہے ان حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں میں خواتین کے پولنگ سٹیشنز بھی شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ بدل جانے کا خدشہ ہے: شیخ رشید
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں