لارڈز : پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کو ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں کھلاڑیوں کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے شاہد آفریدی کو ان کے کیئرئر کا آخری انٹر نیشنل میچ دیا گیا جبکہ انہیں اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دینے کا بھی اعزاز دیا گیا۔
A guard of honour for Boom Boom @SAfridiOfficial in his final international match! #CricketRelief pic.twitter.com/pjsHPM8zgZ
— ICC (@ICC) May 31, 2018
شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کیلئے دعوت دی اور اس کے بعد جب ورلڈ الیون کی ٹیم فیلڈنگ کیلئے میدان میں اتری تو تمام کھلاڑی لائن بنا کر کھڑے ہوئے گئے اور شاہد آفرید ی جب پویلین سے میدان میں داخل ہوئے تو تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا گیا جبکہ اس موقع پر پویلین میں موجود افراد نے بھی کھڑے ہو کر شاہد آفریدی کا استقبال کیا ، شاہد آفریدی نے شاندار استقبال پر اپنی ٹوپی اتار کر شکریہ اداکیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں