لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے فاروق بندیال کے پرانے زیادتی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر ہونے والی کڑی تنقید کے بعد کیا گیا، فاروق بندیال جیسے لوگ کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہ کئے جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب دیدیا
واضح رہے کہ پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ شبنم کے ساتھ ان کے شوہر اور بیٹے کے سامنے گینگ ریپ کرنے والا فاروق بندیال پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے لیکن، کارکنوں کی کڑی تنقید کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس، اراکین کا 5 سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر اظہار خیال
یاد رہے کہ پاکستان کا سرمایہ اور ہر دلعزیز اداکارہ شبنم انہی فاروق بندیال کی وجہ سے شوبز انڈسٹری سے علیحدہ اور بنگلہ دیش منتقل ہو گئی تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں