نمک میں بارود کے ذرات، خیبر پختونخوا میں تین فیکٹریاں سیل

09:08 PM, 31 May, 2018

پشاور: خیبر پختونخونخوا فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔


خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے پشاور رنگ روڈ پر کاروائی کر کے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کرکے کئی ٹن نمک ضائع کر دیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق نمک میں بارود کے ذرات بھی پائے گئے، بارود پہاڑوں سے نمک نکالنے کے عمل کے دوران نمک میں شامل ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ نمک صرف کھالوں کو خشک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ان فیکٹریوں میں بارود ملا مضر صحت نمک پیک کر کے انسانوں کے استعمال کے لئے فروخت کیا جاتا تھا۔
 

مزیدخبریں