بین اسٹوکس انجری کا شکار، دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا جھٹکا

09:04 PM, 31 May, 2018

لیڈز:انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ سے باہرہوگئے جبکہ ان کی جگہ برطانوی ٹیم نے 19سالہ سوئنگ بولرسام کرن کوٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا۔

پاکستان اور برطانیہ کے مابین سیریز کا دوسرااورآخری ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے ہیڈنگلے لیڈز میں شروع ہورہاہے۔ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کوآل راونڈر بین اسٹوکس کی انجری سے بڑا دھچکاپہنچاہے۔آل راونڈر نے لارڈز میں38اور9رنز بنائے۔اورپہلی اننگ میں 73رنزدیکر 3 پاکستانی کھلاڑی آوٹ کئے۔ اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔انگلینڈ نے سرے کے19سالہ لیفٹ آرم سوئنگ بولرسام کرن کوطلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔لیڈز ٹیسٹ میں عثمان صلاح الدین کے ڈیبیو کا امکان

سام کے بڑے بھائی ٹوم کرن نےایشیزسیریز کے آخری دوٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔سام کرن نے اڑتیس فرسٹ کلاس میچوں میں ایک سوچارکھلاڑی آٹ کئے ہیں۔ سام کرن کی طلبی کے باوجودٹیسٹ میں کریگ ووڈ کوایک اورچانس مل سکتاہے۔ آل رانڈر کرس ووکس ٹیم میں یقینی طور پرشامل ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں