قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس، اراکین کا 5 سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر اظہار خیال

09:00 PM, 31 May, 2018

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس میں اراکین نے پچھلے پانچ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر اظہار خیال کیا، اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان نے صدر مملکت کی تنخواہ بڑھانے کا بل منظور کر لیا۔

قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس، پالیمانی رہنما ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے رہے، حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر خوب مبارکبادیں بھی دیں۔ قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس میں صدر مملکت کی تنخواہ بڑھانے کا بل منظور کر لیا گیا، اپوزیشن نے لاکھ مخالفت کی لیکن اکثریت نے صدر کی تنخواہ بڑھانے کے حق میں ووٹ دیدیا۔ قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دوسری جمہوری حکومت کی مدت پوری کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب دیدیا
 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے جو منصوبے شروع کیے انہیں اپنے دور میں ہی مکمل کیے، سی پیک کے منصوبے تیزی سے چل رہے ہیں، تھر میں کام تیزی سے جاری ہے، یہ تمام منصوبے 1.75 کھرب کے ہیں، تمام ممالک قرضہ لیتے ہیں اور اس قرضے کی ادائیگی کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آج شریف مافیا سے قوم کو ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل جائے گا: عمران خان
 قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ کہ قومی اسمبلی اجلاس میں5 سال ایوان کوبہترین چلانے پراللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون پرمشکور ہوں، مجھے حکومت اور اپوزیشن دونوں کا تعاون حاصل رہا، موجودہ پارلیمنٹ نے اب تک 187 قوانین پاس کیے،پانچ آئینی ترامیم بھی منظورکیں جبکہ 21 پرائیویٹ ممبران کے بل پاس کیے گئے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں