شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے،برطانوی جریدے کی پیش گوئی

08:44 PM, 31 May, 2018

لندن: برطانوی جریدے نے پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے جیتنے کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے،نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کی پیش گوئی کردی ہے۔ جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات 2018 پر اپنا ذاتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے اور نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے۔کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی خوش خبری نہیں ہے۔
یہ پڑھیں۔۔۔انتخابات 2018 ‘مبصرین کے لیے 14 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری
 

جریدے نے لکھاہے کہ بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے، جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی جب کہ نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی جس سے سیاسی عدم استحکام موجود رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں