اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اندھیری رات سے آج انشااللہ نجات مل جائے گی، شریف مافیا سے قوم کو ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل جائے گا۔
عمران خان نے ویڈیو بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ پوری قوم نماز عشا کے بعد 2 رکعت نفل شکرانے کے ادا کرے کیونکہ آج (ن) لیگ کی حکومت کو 5سال مکمل ہوجائیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، حکومت نے پاکستان کیساتھ جو کچھ کیا وہ کوئی دشمن نہیں کرسکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب دیدیا
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ ملکی قرضہ 13 ہزار سے 27 ہزار ارب تک لے گئی، 2018 تک پوری قوم پر 6 ہزار ارب روپے کا قرض تھا، اس وقت قوم 27 ہزار ارب روپے کی مقروض ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان خیبر پختونخواہ، پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے بولی لگوا رہا ہے: خواجہ آصف
عمران خان نے کہا کہ 2008 تک تربیلہ، منگلا جیسے منصوبے بھی بن چکے تھے، موجودہ دور میں کوئی بڑا منصوبہ بھی نہیں بنا، اتنا پیسہ کہاں گیا؟ قوم کا پیسہ کرپشن اور نااہلی کی نذر ہوگیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں