نکاح پر نکاح ، عتیق الرحمان کا اداکارہ میرا کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

06:27 PM, 31 May, 2018

لاہور : فلمسٹار میرا کے قانونی شوہر عتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کرنے کی سزا دلانے کے لئے اداکارہ میرا کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے عتیق الرحمان نے کہا کہ میرا اب خود کو غیر شادی شدہ نہیں کہہ سکتیں، وہ ان کی بیوی ہیں۔میرا نے کیپٹن نوید سے بھی مبینہ شادی کر رکھی ہے، اب وہ انہیں نکاح پر نکاح کرنے کی سزا دلانے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا میں اچھی بیوی والی کوئی خوبی نہیں، : میرا کو انڈہ ابالنا نہیں آتا، مجھے کھانا کیا کھلاتی۔شادی کے بعد دو سال تک اکھٹے رہے لیکن ہمیشہ جھگڑا رہتا، میرا کہتی تھی کہ پہلی بیوی کو طلاق دو۔
یہ پڑھیں۔۔۔اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی ہیں، عدالت نے فیصلہ سُنا دیا

خیال رہے کہ پیر کے روز لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں