علی جہانگیر صدیقی کی بطور پاکستانی سفیر تعیناتی باعث شرمندگی ہے، عدالت

04:05 PM, 31 May, 2018

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں پاکستانی سفیر تعیناتی ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں پاکستانی سفیر تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار شہزاد صدیق علوی ایڈووکیٹ کے وکیل حسن مان ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کی اہل نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل بتائیں کے علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے اور عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیراعظم کا اسمبلی سے الوداعی خطاب

عدالت کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ اگر عدالت علی جہانگیر کی تقرری کیخلاف درخواست کو منظور کر لے تو پھر اس کے مضمرات کیا ہو سکتے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں