اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس کے دوران صدر مملکت کی تنخواہ بڑھانے سے متعلق بل منظورکر لیا گیا جبکہ عابد شیر علی نے شیریں مزاری سے معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں:ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت
ذرائع کے مطابق حکومتی 5 سالہ مدت کے خاتمے کے بعد آج رات 12 بجے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی جبکہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیریں مزاری نے رائے دی صدر کی تنخواہ میں اضافے کا معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا
قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس میں عابد شیر علی نے شیریں مزاری سے معافی مانگ لی۔عابد شیر علی معافی مانگنے شیریں مزاری کی نشست پر پہنچ گئے۔سپیکر ایاز صادق نے عابد شیر علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا، ویلڈن عابد، آپ ڈاکٹر صاحبہ سے معذرت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہی عابد شیر علی نے شیریں مزاری سے ناشائستہ رویہ اختیار کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے مراد سعید اور وزیرمملکت کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھی گئی تھی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں