مصری صدر السیسی بھی محمد صلاح کے مداح نکلے

مصری صدر السیسی بھی محمد صلاح کے مداح نکلے
کیپشن: چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں محمد صالح انجری کا شکار ہو گئے تھے ، فوٹو سکائی اسپورٹس

لاہور: ہر دل عزیز مصری فٹبالر محمد صلاح زخمی کیا ہو ئے ہر شخص ان سے اظہار ہم دردی کررہا ہے،اب مصر کے صدر السیسی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں السیسی کا کہنا ہے کہ ’’میری نیک تمنائیں چیمپئن محمد صلاح کے ساتھ ہیں وہ جلد اور تیزی سے صحت یاب ہو کر بہت جلد فٹبال کے میدان میں نظر آئیں گے اور وہ سدا چمکتے ستارے رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ

 مصر کے وزیر کھیل نے بھی محمد صلاح سے اظہاریکجہتی کرتے ہو ئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مصر کے اور ہم سب کے سپر اسٹارجلد صحت یاب ہو کر فٹبال کے عالمی کپ میں مصر کی نمائندگی کریں گے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں