لاہور:اصغر خان کیس میں کابینہ اجلاس نہ بلانے پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم ہوگئے اور ریمارکس دیئے کہ اتناسنجیدہ مسئلہ ہے،حکومت کو کوئی فکر نہیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغرخان کیس کی سماعت ہوئی اور اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان کابینہ اجلاس نہ بلانے پر برہم ہوگئے اور حکم دیا کہ شام تک کابینہ فیصلے سے متعلق آگاہ کرے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا وفاقی حکومت نے اب تک کیا کیا؟ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا انکوائری جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اصغرخان کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے آج تک فیصلے کے بعد کوئی ایکشن نہیں لیا، صرف ایف آئی اے نے تحقیقات کی لیکن ایک جگہ پر یہ تحقیقات بھی رک گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا
ساتھ ہی چیف جسٹس نے اصغر خان کیس عملدرآمد کا معاملہ حکومت پر چھوڑتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ
لگژری گاڑیوں کے استعمال پر ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت ہوئی اور اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے مقررہ حد سے زائد گاڑیوں کے استعمال کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ امریکہ میں ٹرمپ کو ایک کھوکھا ا الاٹ کرنے کی اجازت نہیں ہمارے ملک میں وزیر اعظم چہیتوں پر سرکاری خزانہ لٹاتا رہا۔
جس جس نے بھی لگڑری گاڑیاں استعمال کیں، اسے پائی پائی لٹانا ہوگا۔عدالت نے وفاقی حکومت کو تمام شخصیات سے اضافی لگڑری گاڑیاںاور شہبازشریف کے زیر استعمال 2 اضافی بلٹ پروف گاڑیاں فوری واپس لینے کاحکم دے دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں