سنگا پور ایئر لائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کر دیا

11:03 AM, 31 May, 2018

سنگا پور: سنگا پور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا جس کا آغاز 11 اکتوبر سے ہو گا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سنگاپور سے نیو یارک تک یہ طویل ترین فلائٹ تقریباً 15 ہزار 3 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس وقت دنیا کی سب سے طویل پرواز کرنے والی قطر ایئر لائن سے آگے بڑھ جائے گی۔

 قطر ایئرویز کی طویل ترین فلائٹ کا فاصلہ ساڑھے 14 ہزار کلومیٹر ہے۔سنگاپور ایئرلائن کی اس سروس میں 67 بزنس کلاس اور 94 پریمیئم اکانومی کلاس کی نشستیں دستیاب ہوں گی۔مکمل سروس شروع ہونے کے بعد یہ فلائٹ روزانہ کی بنیاد پر سروس فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنیوالے عمرہ زائرین کو بھاری جرمانہ کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ سنگاپور ایئرلائن اس سے قبل بھی 2013 تک نیو یارک تک سروس فراہم کرتی رہی ہے لیکن پھر فیول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے یہ سروس جاری نہ رہ سکی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں