بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

10:42 AM, 31 May, 2018

ممبئی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ پریکانکا چوپڑا کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی ہے اور انہیں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ہدایتکار مہیش بھٹ سے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا

ایوارڈ ملنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایوارڈ کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سری دیوی ہمیشہ میری پسندیدہ اداکارہ رہی ہیں اور انکے نام کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے باعث احترام بھی ہے۔ خیا ل رہے کہ پریانکا چوپڑا فلم بھارت میں سلمان خان کیساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں