مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنیوالے عمرہ زائرین کو بھاری جرمانہ کرنے کا اعلان

مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنیوالے عمرہ زائرین کو بھاری جرمانہ کرنے کا اعلان
کیپشن: ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے والے معتمرین پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان۔۔۔فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب نے ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے والے معتمرین پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عمرہ زائرین جن کا ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہو اور وہ پھر بھی قیام کر رہے ہوں تو ایسے پکڑے جانے والے معتمرین پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

سعودی حکام کے مطابق ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں قیام کرنا غیر قانونی ہے اور ایسے معتمرین کو 6 ماہ قید بھی بھگتنا ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے مکہ، مدینہ اور جدہ سے علاوہ کسی دوسرے شہر نہیں جا سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں