پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ مزید مشکلات کا شکار،سینئر انجینئر نے استعفیٰ دیدیا

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ مزید مشکلات کا شکار،سینئر انجینئر نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: بی آر ٹی منصوبے میں کئی مقامات ایسے ہیں جو کسی بھی وقت منہدم ہوجائیں گ،گوہر خان۔۔۔فائل فوٹو

پشاور:خیبر پختونخوا کا بڑا منصوبہ بننے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور اب بس ریپڈ ٹرانزٹ کے ایک سینئر انجینئر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انجینئر گوہر خان کے استعفے کے متن کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں کئی مقامات ایسے ہیں جو کسی بھی وقت منہدم ہوجائیں گے، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت

انجینئر گوہر خان نے منصوبے کے معیار اور اس میں استعمال ہونے والی اشیا کی مقدار کو ناقص قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔سینئر انجینئر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ نہ تو منصوبے کے کنٹریکٹر کی جانب سے کوئی شیڈول فراہم کیا گیا اور نہ ہی کام کی رفتار کے حوالے سے اب تک کوئی رپورٹ پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا

استعفیٰ دینے والے گوہر محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے کنٹریکٹر نے ایسے نان ٹیکنیکل لوگوں کو کام دے رکھا ہے، جنہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ کنسٹرکشن کیا ہوتی ہے،سائٹ انسپکٹر کے پاس منصوبے کا نقشہ یا کوئی ڈرائنگ بھی نہیں ہوتی، جس سے انجینئرز کی رہنمائی کی جاسکے۔


ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو منصوبے کی تمام کمزوریوں سے آگاہ کردیا تھا، تاہم کوئی سننے کو تیار نہیں اور منصوبہ نقصان کی طرف گامزن ہے۔گوہر خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بی آر ٹی انتظامیہ نے تمام الزامات کو بچگانہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضریوں کے باعث گوہر خان کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ

گوہر خان کو دو ہفتہ قبل 11 مئی کو ملازمت دی گئی تھی، تاہم دو ہفتوں کی ملازمت میں بھی وہ 6 دن کام سے غائب رہے۔انتظامیہ کے مطابق غیر حاضریوں پر گوہر خان کو 28 مئی کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا۔بی آر ٹی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ گوہر خان کو کام کی سمجھ بوجھ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے 10 عالمی شہروں میں شامل
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے الزام پر ٹرانس پشاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن جاوید اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں