نوجوان پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ

نوجوان پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ
کیپشن: حیسن طلعت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹیم سینٹ لوشیا کی کی نمائندگی کریں گے ، فوٹو فائل

لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری میں اسلا م آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے نوجوان قومی کرکٹر حسین طلعت کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پاکستان سپرلیگ کے کامیاب ایڈیشنز کے اثرات ہو رہے ہیں جہاں ایک طرف قومی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے ،نیا ٹیلنٹ ابھر کرسامنے آرہا ہے تو دوسری طرف ٹیم مینجمنٹ کے لئے یہ بات بھی کسی چیلنج سے کم نہیں کہ وہ کس کو ٹیم میں شامل کریں کسے نہیں۔شاہدرہ لاہور سے تعلق رکھنے والےحسین طلعت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے نوجوان پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کا کہنا ہے کہ وہ لیگ میں سینٹ لوشیا کی نمائندگی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دوران پریکٹس معمولی سی غلطی پر فخر زمان کو سزا کا سامنا
   

حسین طلعت رواں برس اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرچکے ہیں۔اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں ںے ویسٹ انڈیز کے خلاف 41 رنز بناکر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں حسین طلعت نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ 8 اگست تا 16 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں