واشنگٹن: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو پیرس کلائمیٹ ڈیل سے باہر نکال لیں گے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں کوئی اعلان کر دیں گے۔ دوسری جانب فن لینڈ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے خود کو پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے سے نکالا تو یہ بہت بڑا دھچکا ہوگا۔
دوسری طرف ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کے ایک گروپ نے صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں ہونے والے اس مظاہرے میں جنگ مخالفین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
ریٹائرڈ فوجیوں اور جنگ مخالفین نے افغانستان اور شام میں فوجی اقدامات میں اضافے، دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت اور تارکین وطن کے خلاف تشدد اور ایذا رسانی کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔