میڈرڈ : اسپین کے ساحل پر جلتی ہوئی کشتی سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے مراکش کے 34 تارکین کو پرتگال کی ائیر فورس نے بچایا۔
اسپین کے ساحل پر موجود مراکشی تارکین کی ایک کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی میں پھیل گئی ۔کشتی میں سوار تارکین جان بچانے کیلئے ایک ایک کر کے تمام افراد سمندر میں چھلانگیں لگاتے رہے ،کشتی میں آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہ ہو سکی.
پرتگال ائیر فورس کے طیارے کی نشاندہی کے بعد تمام 34 تارکین جن کا تعلق مراکش سے تھا ان کو بچالیا گیا۔