کراچی: نامور اداکارہ صوبیہ خان کی پاکستانی سیاستدان شیخ رشید سے ملاقات ہوئی ہے۔ اداکارہ صوبیہ خان ان دنوں کراچی میں اپنی فلم کی ڈبنگ کے لئے گئی ہوئی ہیں جہاں وہ کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں سحری کرنے گئی تو شیخ رشید نے انہیں آواز دے کر بلا لیا اور حال چال پوچھا۔
صوبیہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شیخ رشید کا انٹرویو کیا تھا جس کی وجہ سے شیخ صاحب نے پہچان لیا اور خود بلا لیا۔ صوبیہ خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ایک قابل احترام اور سمجھدار سیاستدان ہیں جو ہمیشہ ملک کی فلاح کا سوچتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں