نریندر مودی اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ صبح ملاقات ، جس میں اداکارہ کا لباس دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین سیخ پا ہو گئے

نریندر مودی اورخوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ صبح اچانک برلن میں ملاقات ہو گئی جس میں اداکارہ کا لباس دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین سیخ پا ہو گئ

07:52 PM, 31 May, 2017

برلن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اورخوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ صبح اچانک برلن میں ملاقات ہو گئی جس میں اداکارہ کا لباس دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین سیخ پا ہو گئے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جرمنی کے دورے پر دارالحکومت برلن میں موجود ہیں جہاں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اپنے ہالی ووڈ ڈرامہ سیزن ”بے واچ “کی تشہیری مہم کے لیے موجود ہیں ۔گزشتہ روز اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک تصویر جاری کی اورایک پیغام بھی دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خوبصورت اتفاق ہے کہ میں بھی اس وقت برلن میں موجود ہوں جس وقت وزیراعظم نریندر مودی یہاں موجود ہیں ۔اداکارہ نے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے مصروف شیڈول میں سے آج صبح مجھے وقت دیا جس پر آپ کی مشکور ہوں ۔

اداکارہ نے ملاقات کی جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے سامنے پریانکا چوپڑا نے قابل اعتراض لباس (شارٹ میکسی ) زیب تن کیا ہوا ہے ۔ایک طرف اداکارہ پرمسرت انداز میں نریندر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پر اعتماد نظر آرہی ہیں لیکن دوسری جانب نریندر مودی ”باڈی لینگوئج سے “گھبرائے ہوئے لگ رہے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم کا سیدھا ہاتھ بلا وجہ منہ کی طرف ہے جبکہ ان کا الٹا ہاتھ غیر ضروری طور پر دائیں والی ٹانگ پر رکھا ہوا ہے جس سے ان کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آرہی ہے ۔

بھارتی وزیر اعظم اور اداکارہ کی ملاقات پر ناقدین کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا کے مداح بھی سیخ پا ہو گئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے بیٹھتے ہوئے لباس کا انتخاب تو درست کر لیتی،اس طرح کے لباس میں نریندر مودی سے ملنا بھارتی وزیراعظم کی بے عزتی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں