ممبئی : بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ”جڑواں 2“ کے سیٹ پراپنے والد کے ساتھ بنائی گئی مزاحیہ وڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس میں ان کے والد ہدایتکار ڈیوڈ دھون ان کے سر پر جعلی شیشے کی بوتل توڑ رہے ہیں۔
ورون دھون نے لندن میں فلم جڑواں 2 کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کر نے کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ پر بنائی گئی مزاحیہ وڈیو شیئر کی ہے جس میں ورون ڈبل رول کر رہے ہیں۔فلم میں ورون کے ساتھ تاپسی پنو اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں