نیو دہلی:ڈاکٹر آنند رائے جس نے مدھیا پردیش میں Vyapam scam کو منظر عام پر لے آئے تھے آج اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ایک اور الزام لگایا کہ اس بار بھارت میں ہونیوالا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کا انٹری ٹیسٹ کا پرچہ وقت سے پہلے لیک ہو گیا تھا جو 28 مئی کو ملک بھر ہوا تھا۔
آنند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ ان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فالو کرنے والے لوگوں نے اس پرچے کی تصاویر ای میل بھی کی ہیں اور ان لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پرچہ لکھنو میں ایم سی سکسینا کالج سے لیک ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے اس ویڈیو بیان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم کے آفس کو بھی ٹیگ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی سی بی آئی سے جلد از جلد انکوائری کروائی جائے۔
AIIMS MBBS entrance paper 2017 leaked, i requested Director AIIMS & @PMOIndia to handover this matter to CBI pic.twitter.com/GRp6hJlAkR
— Dr. Anand Rai (@anandrai177) May 31, 2017
رائے کے الزامات کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کی انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی اور اس بارے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو آگاہ کر دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں