ترکی کے تحفظات نظرانداز، شامی کرد جنگجوئوں کو ہتھیار فراہم

05:10 PM, 31 May, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکا نے شامی شہر رقہ کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے آزادکرانے کے لئے شامی کرد جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرناشروع کر دیئے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی اتحادی افواج کے ساتھی ترکی کے خدشات کے باوجود امریکا ایک منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔حکام نے کہا کہ اس ماہ کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی اختیارات و حقوق کی بنیاد پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرد جنگجوؤں کے درمیان ہتھیاروں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں