دنیا کے مہنگے فٹ بالر کی مسجد نبوی میں افطاری کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی

دنیا کے مہنگے فٹ بالر کی مسجد نبوی میں افطاری کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی

مکہ مکرمہ :مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر پال پوگبا کی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روزہ افطار کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوگبا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک اور ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
اس میں وہ مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ویڈیو میں پوگبا نے احرام باندھ رکھا ہے اور وہ مسجد الحرام میں کعب اللہ کا طواف کررہے ہیں۔فرانسیسی فٹ بالر پوگبا ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں ۔
انھیں ان کی والدہ نے اوائل عمری میں اسلام سے متعارف کرایا تھا ۔وہ تب سے اسلامی اعمال کی پاسداری کررہے تھے اور تمام بڑے اسلامی ایام مناتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں