کو ئٹہ میں رمضان سستا باز ار چوتھے روز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکا م

03:34 PM, 31 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کو ئٹہ: شہرمیں رمضان سستا باز ار چوتھے روز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکا م رہا۔ شہر کے 5مختلف مقامات پر لگا ئے گئے رمضان سستا باز اروں میں صرف چند اسٹالز ہی فعال ہیں ۔تفصیلات کے مطابق  ایو ب اسٹیڈ یم میں لگے رمضان سستا باز ار  جہاں چوتھے روز بھی اشیاءخو ردنی کے اسٹا لز فعال نہ کئے جا سکے ۔26میںسے صرف 8اسٹال فعل ہیں جن میں مرغی ، سبزی، پھل اور یو ٹیلٹی کا سامان فروخت کے لئے رکھا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر 18اسٹالز خالی پڑے ہیں ۔سستا باز ار میں خریداری کے لئے آ ئے روز ے دواروں کا کہنا ہے کہ انہیں افطار کے وقت جن اشیاءکی سب سے ز یادہ ضرورت ہوتی ہے ان میں سے بیشتر تو یہاں دستیاب ہی نہیں۔

ایوب اسٹیڈ یم میں تو پھر بھی 8اسٹالز فعل ہیں ۔ مگر کو ئٹہ کے بے نظیرپار ک میں لگا رمضان سستا باز ار روز ے داروں کو منہ چڑا رہا ہے ۔کیو نکہ یہاں یو ٹیلٹی کے 1اسٹال کے باقی اسٹالز خالی پڑے ہیں۔ صوبائی حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کو پورا کر یں ۔

مزیدخبریں