میگھا نے عیدالفطرکے موقع پر دوسری فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کو فیورٹ قراردیدیا

میگھا نے عیدالفطرکے موقع پرپاکستان میں لگنے والی امپورٹڈ فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموو فیورٹ قراردیدیا

03:29 PM, 31 May, 2017

لاہور:  فلم اسٹارمیگھا نے عیدالفطرکے موقع پرپاکستان میں ریلیز ہونے والی دوسری  فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کو فیورٹ قراردیدیا۔ عید میں پاکستانی فلموں کا جادوسرچڑھ کربولے گا۔

اداکارہ میگھا نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی  کمی نہیں ہے ۔ اگرہم پاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی میں جھانکیں توایک سے بڑھ کر اور دلچسپ فلم بنائی گئی ہے ۔ پہلے فلم کے فنکاروں کے علاوہ ہدایتکاروں، رائٹروں اورموسیقاروں کو  بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اگرفلمی ستارے کسی تقریب میں شریک ہوجاتے توان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لا تعداد لوگ جمع ہو جاتے تھے۔یقین نہیں آتا کہ وقت اتنا بدل گیا ہے۔

ہمارے پاس شروع سے ہی وسائل کی کمی رہی ہے، ٹیلنٹ میں ہمارے فنکار اورتکنیکارکبھی بھی پڑوسی ملک سے پیچھے نہیں رہے۔اگرموجودہ دورکو دیکھا جائے تو  توآج بھی حالات  ویسے کے ویسے ہی ہیں، پڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری کوحکومت کی بھرپورسپورٹ حاصل ہے ، جب کہ ہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل معیار کی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ عیددنگل میں پاکستانی فلمیں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑیں گی۔ اس کی بڑی وجہ فلموں کی کہانیاں، خوبصورت لوکیشنز اورمیوزک کے ساتھ ساتھ نئے ستاروں کی جاندارایکٹنگ ہے۔ اس کے مقابلے میں امپورٹ قوانین کے تحت ہالی وڈ اوربالی وڈ فلمیں صرف اورصرف سازش کے تحت بازی مار سکتی ہیں، اس کے علاوہ ان کی فتح ناممکن ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں