جدہ : سعودی عر ب میں ٹائر سکریچنگ، اور کار سٹنٹ کرنے میں سعودی نوجوان دوسرے عرب ممالک سے زیادہ ہیں ۔تاہم ان کی روک تھا م کے لیے پولیس حکام ہر وقت مختلف علاقوں میں گشت کر تے رہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عر ب کے علاقے میں سعودی نوجوانوں کی بڑی تعداد کارسٹنٹ کے لیے جمع ہوئی تھی ۔ مگر کچھ دیر بعد پٹرولنگ پولیس کی ایک گاڑی پہنچ گئی جس میں سے ایک پولیس آفیسر نکل کر ان نوجوانوں کے پاس گیا تاہم اسی لمحے ایک سعودی شہری نے پٹرولنگ پولیس کی گاڑی کو ٹکریں مارنا شرو ع کر دی ۔
سعودی نوجوان نے پولیس والے کو بھگانے پٌر مجبور کر دیا ۔ سعودی نوجوا ن نے اپنی گاڑی سےمسلسل ٹکریں ماری اس سارے عمل کی ویڈیو نامعلوم سعودی شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث سعودی نوجوان کو تلاش کر رہی ہے اور بہت جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔