لاس اینجلس: ہالی و ڈ گلوکارہ اولیویا نیوٹن جان نے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد اپنا امریکا اور کینیڈا کا ٹور ملتوی کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہیں دو ہفتے قبل جسم میں درد ہوا تھا جس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ چھاتی کا سرطان پھیل رہا ہے۔
گلوکارہ نے کہا کہ ڈاکٹرزاور ان کی طبی ٹیم سے مشاورت کے بعدامریکا اور کینیڈا کے اگست میں ہونے والے ٹور کو ملتوی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ سرطان کا کورس مکمل کرنے کے بعد وہ آئندہ سال اپنے کنسرٹ کا اہتمام کریں گی۔